کورونا کیسز

کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق، 979 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمولی اضافہ  آگیا، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.3 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق  ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22281 ہوگئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 57 ہزار 371 تک جاپہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 27 افراد انتقال کر گئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.3 ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42062 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 979 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 افراد انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22281 ہوگئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 57 ہزار 371 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1499 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 484 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے