خرم دستگیر

سمندری طوفان کے باعث حفاظتی نقطہ نظر سے بجلی بند کرنا پڑسکتی ہے۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث حفاظتی نقطہ نظر سے بجلی بند کرنا پڑسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 2 ہزار اہلکار بھیج رہے ہیں، شام تک میں اور سیکرٹری پاور کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ٹھٹہ، بدین اور سجاول میں ہوائیں تیز ہیں جبکہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں صورت حال ہوسکتی ہے البتہ معلوم نہیں طوفان کے اثرات کیا ہوں گے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ایل این جی ٹرمینل متاثر ہیں، پاور پلانٹس کو گیس سپلائی رکی ہے اور ایل این جی درآمد بھی رکی ہے، لوڈشیڈنگ ایک گھنٹہ بڑھے گی، حفاظتی نقطہ نظر سے بھی بجلی بند کرنا پڑسکتی ہے، 15 سے 18 جون تک ایمرجنسی کی صورتحال ہوسکتی ہے، ہواؤں سے ٹرانسمیشن لائن میں خلل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں 4 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ بھی زیادہ نقصان والے علاقوں میں ہوگی، پچھلے سال بجلی طلب 30 ہزار میگاواٹ تک گئی، تربیلا سے بجلی کی پیداوار بڑھائیں گے، کوئلے کے پاور پلانٹس میں کوئی بڑا خلل نہیں دیکھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے