خواجہ آصف

عمران خان کی نااہلی قانون کے مطابق ہوگی ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی قانون کے مطابق ہوگی ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ویسا نہیں ہوگا جیسا انہوں نے ہمارے ساتھ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ استعفوں کی خواہش عمران خان کی ہے پارٹی اس پرعمل نہیں کر رہی، پی ٹی آئی کے اکثر اراکین اسپیکر کو کہتے ہیں ہمیں استعفوں کی منظوری کیلئے نہ بلائیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی کیلئے آخری وارننگ ہے، وہ آئے اور پارلیمان میں بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بنے۔ ہم نہیں چاہتے کہ سلیکٹڈ کے خلاف نیب استعمال ہو، نہیں چاہتے کہ یہ جیل میں بند ہو اور سابق خاتون اول بچوں کے ساتھ وہاں چکر لگائے لہٰذا آخری وارننگ ہے کہ وہ پارلیمان میں آکر کام کرے، ورنہ جنہوں نے اپنا کام کرنا ہے اسے نہیں روک سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے