خواجہ آصف

75 سال میں ہمارا ازلی دشمن وہ نہیں کرسکا جو اندورنی دشمن نے کردیا۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 75 سال میں ہمارا ازلی دشمن وہ نہیں کرسکا جو اندورنی دشمن نے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ، بیورو کریسی اور حکومتی نااہلی کا گٹھ جوڑ خراب معاشی صورتحال کا سبب ہے، قومی اسمبلی کے ساتھ والی عمارت میں بیٹھے لوگ 16، 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں، وہ بھی ہمیں تڑیاں لگاتے ہیں، یہ لوگ دو، دو تین، تین وزیراعظم کھا گئے اور ڈکار بھی نہیں لی، پھانسی لگادی تاریخ سے معافی بھی نہیں مانگی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اس سانپ کو دودھ پلا کے بڑھایا گیا اور اس نے نو مئی کو ڈسا، اگر وہ استعفے نہ دیتے تو آج یہاں پر بیٹھے ہوتے، دو حکومتیں خود ہمارے حوالے کر دیں، پرویز الہی ترلے کرتا رہا کہ اسمبلی نہ توڑ اس نے خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑ دی، پھر استعفوں کی واپسی کے لیے عدالتوں میں چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کو مسمار کرکے شدید نفرت کا اظہار کیا گیا، جی ایچ کیو پر پیٹرول بم پھینکے گئے، دفاعی اثاثوں پر حملے کیے گئے، 75 سال میں ہمارا ازلی دشمن وہ نہیں کر سکا جو اندورنی دشمن نے کر دیا، اس سانپ کو دودھ پلاکر پالا گیا اب کہتا ہے میرے خلاف سازش ہوئی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایک شخص چند لوگوں کے ساتھ ریاست کو چیلنج کرتا ہے، کیا ہماری 75 سالہ تاریخ میں کسی نے ریاست کو چیلنج کیا، ایک شخص کہہ رہا ہے کہ پری پلان سازش ہوئی ہے، کیا آپ کی دو ہمشیرہ وہاں کھڑی تھیں کیا وہ بھی اس سازش کا حصہ تھیں، اس وقت 3200 شرپسندوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے