مسعود خان

سردار مسعود خان کا بھارتی بے بنیاد پروپگنڈوں کے خلاف کردار ادا کرنے پر زور

کراچی(پاک صحافت) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں بھارتی بے بنیاد پروپگنڈوں کے خلاف کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے خود بھی باخبر رہیں اور وہاں رونما ہونے والے واقعات سے دوسروں کو بھی باخبر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری کمیونٹی کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شہروں خاص طور پر کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے خود بھی باخبر رہیں اور وہاں رونما ہونے والے واقعات سے دوسروں کو بھی باخبر رکھیں اور تحریک آزادی کے بارے میں بھارت کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے توڑ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: مودی ایسا دہشت گرد ہے جو  کشمیری قوم کو غلام بنانا چاہتا ہے:ناصر حسین ڈار

صدر آزاد کشمیر نے بتایا کہ بھارت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر پر دوبارہ قبضہ کرنے، ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور تقسیم شدہ حصوں کو بھارتی یونین میں ضم کرنے کے بعد اب بھارت کے ہندو شہریوں کو لا کر مقبوضہ ریاست میں آباد کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا وہ نہایت خطرناک منصوبہ ہے جس پر پوری طرح عملدرآمد کی صورت میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اپنی ہی ریاست میں ایک اقلیت اور بھارتی ہندوؤں کے رحم و کرم پر رہ جائیں گے۔

انہوں نے کشمیری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ان ناجائز اور غیر قانونی حکومت کے خلاف مظاہرے، احتجاج اور جلسے، جلوس کر کے اپنی آواز بلند کریں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس کے خلاف عوامی آگاہی پیدا کریں۔

صدر آزاد کشمیر کشمیر لبریشن سیل کراچی سینٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے لبریشن سیل کراچی سنٹر کے انچارج جاوید شاہ کو مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ لبریشن سیل کراچی سنٹر کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے