قبلہ اول

قبلہ اول میں 50 ہزار فلسطینیوں نے کی شب معراج کے موقع پر عبادت

بیت المقدس {پاک صحافت} اسرائیلی ریاست کی طرف سے کڑی پابندیوں اور کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ قدغنوں کے باوجود مسجد اقصیٰ شب معراج کے موقعے پر فلسطینی مسلمانوں سے بھر گئی۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع کے مطابق شب معراج کے موقعے پر مسجد اقصیٰ کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔ اس موقعے پر پچاس ہزار سے زاید فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔ فلسطینی شہری بیت المقدس کےتمام مقامات سےقبلہ اول میں پہنچے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد نےمسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔

اس موقعے پر مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

قبل ازیں مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کی ایک اپیل سامنے آئی تھی جس میں انہوں‌نے بیت المقدس کے مسلمانوں سے بالخصوص اور پورے فلسطینی مسلمانوں سے بالعموم اپیل کی تھی کہ وہ شب معراج کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں حاضری کو یقینی بنا کر قبلہ اول کے ساتھ اپنے ایمانی اور دینی رشتے کا اظہار کریں۔

شب معراج کے موقعے پر فلسطینیوں کو قبلہ اول سے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے پورےشہر کو چھائونی میں تبدیل کردیا تھا۔ تاہم اس کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے