سابق وزیر اعظم

وزارت داخلہ کا نواز شریف کا پاسپورٹ تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، خیال رہے کہ لیگی  قائد نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد آج ختم ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے مؤقف میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف اشتہاری ہیں پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی، نواز شریف سفر کرنا چاہیں گے توان کو ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پاسپورٹ کی معیادآج رات ختم ہو جائے گی، جبکہ دوسری جانب  وزارت داخلہ نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی ڈاکیومنٹ کے حصول کیلئے نوازشریف کووزارت خارجہ سےرجوع کرنا ہوگا، وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت داخلہ پاسپورٹ کی تجدید کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجود ہے۔ یاد رہے گذشتہ سال اکتوبرمیں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی اور کہا تھا کہ  نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور آج رات ان کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے