مریم نواز

پی ڈی ایم کو توڑنے کےخواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائیں گے، مریم نواز

گوجرانوالہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کے  خواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائیں گے، انہوں نے حکمران جماعت  تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپوزیشن آج کم بات کررہی ہے اور  ان کی اپنی جماعت زیادہ بول رہی ہے جب کہ جو حالات میں دیکھ رہی ہوں، یہ نہ ہو کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آجائے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کیخلاف ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہوگئے جس طرح سے انہوں نے ٹکٹ تقسیم کیے ہیں، یہ تو کہتے تھے کہ بائیس سال سے جدوجہد کررہےہیں، بائیس سال سے کوئی ایسا شخص ملا جس کو ٹکٹ دےسکیں، عمران خان دوسری جماعتوں پر الزامات لگاتے ہیں، خود کروڑپتی اور ارب پتی لوگوں کو ٹکٹ دیے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، ہماری کوشش پوری ہےکہ سینیٹ میں اچھے لوگ آئیں، ن لیگ میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے اور پارٹی نے ان کو ٹکٹ دیا جن کی سیاسی جدوجہدہے، میاں صاحب نے کسی ارب پتی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر  نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اس حکومت سے کوئی درخواست نہیں کروں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے ،مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا، میری چھوٹی سے سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی،  مجھے کہیں نہیں جانا ، پاکستان میں ہی رہنا ہے ، میرے گھر پر آ کر بھی کوئی پیشکش کرے تو پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام پر مسلط کیے جانے والے لوگوں کا راستہ روکنا ہوگا،  ملک کے ہر صوبے سے لوگ مہنگائی کے طوفان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، مجھے بیوروکریسی اور سرکاری ملازمین پر ترس آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے