رانا ثناء اللہ

سخت ترین قوانین کے تحت کارروائی کر کے اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، رانا ثناء

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ  انسانی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، سخت ترین قوانین کے تحت کارروائی کر کے ان اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلرز نے فی فرد 20 سے 25 لاکھ روپے وصول کیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  ان انسانی اسمگلرز سے متعلق عالمی تعاون بھی حاصل کیا جائے گا، اکثر کیسز میں ایجنٹ مدعی کو پیسے دلا کر کیس ختم کرا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، ایک ہفتے میں کمیٹی اپنے کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر خط لکھتی ہیں، ان کو یہ نظر نہیں آ رہا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کوسٹ گارڈ کے رویے سے متعلق حکومت یونان حکومت سے بات کرے گی، جو لوگ کشتی حادثے میں بچ گئے وہ ساری باتیں بتا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہوزیرِ اعظم نے پیپلز پارٹی کے اعتراضات تسلیم کرتے ہوئے جوکچھ ممکن تھا تسلیم کر لیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی طور پر یہ بات کرنا ان کو سوٹ کرتا تھا، انہوں نے سیاسی حوالے سے بات کی کوئی تشویش والی بات نہیں، اتحادی حکومت کی باقی مدت بھی اسی افہام و تفہیم سے گزر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے