9 مئی کے سانحے کا ایک اور اہم شرپسند کو گرفتار

لاہور (پاک صحافت) 9 مئی کے سانحے کے ایک اور اہم شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  شر پسند کے ورثاء نے شدید الفاظ میں شر پسندوں اور یومِِ سیاہ کے المناک واقعات کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب نامی شر پسند کو 9 مئی کی اشتعال انگیزی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔شر پسند سہراب کے چچا نے بھتیجے کی شر پسندی کا اعتراف کرتے ہوئے سانحے کی مذمت کی ہے۔ شر پسند سہراب کے چچا کا کہنا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات کی پُر زور مذمت کرتا ہوں، ہمارا بھتیجا 9 مئی کے شر پسند واقعات میں گرفتار ہے۔

واضح رہے کہ شر پسند سہراب کے چچا کا کہنا ہے کہ خبردار کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور نظریے سے دور رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایک پراپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایک پراپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے