شہباز شریف

وزیرِاعظم کا ترکیہ، شام میں امداد پر پاکستانی تنظیموں کو خراج تحسین

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں پر پاکستانی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تنظیمیں ترکیہ و شام میں مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ پاکستانی اداروں نے امدادی سرگرمیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کی امداد کو منظم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجا جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ امدادی سامان کی بہتر ترسیل این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجے جانے سے ہی ممکن ہے، ترکیہ اور شام میں ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجا جائے، یقینی بنایا جائے کہ امدادی کارروائیاں منظم اور امدادی سامان معیاری ہو۔ انہوں نے کہ کہ بر وقت معلومات کے تبادلے سے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی منظم مدد ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے