پاکستان اور چین کے درمیان چشمہ 5 نیو کلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین کے درمیان چشمہ 5 نیو کلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کے لیے یہ اہم موقع ہے، 1200 میگا واٹ کے چشمہ سی فائیو کے ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چشمہ سی فائیو منصوبے کو بغیر تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالرز کا منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے لیے پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کے لیے سامنے آیا ہے، سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے