سانحہ 9 مئی میں ملوث سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات کا سلسلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) سانحہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات جاری ہیں۔ اعترافی بیانات کے مطابق لاہور کے جناح ہاؤس شرانگیزی کی منصوبہ بندی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہو چکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں ہوئی سازش کو سیاسی جماعت کے اپنے کارکنان نے بے نقاب کر دیا۔ پی ٹی آئی کارکن کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری نے کارکنان کو جناح ہاؤس جانے کی ہدایت دی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے ایک دن پہلے میٹنگ بلا کر انتشار کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا تھا۔ کارکن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے پہلے ہی جناح ہاؤس پر حملے کا منصوبہ بنا لیا تھا، شرانگیزی کے بعد انہوں نے خود کو بچانے کے لیے ایجنسیوں پر الزام تراشی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ چھنتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے حسان نیازی بھی موجود تھے، انہوں نے کور کمانڈر کے یونیفارم کی بےحرمتی کی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے