عطا تارڑ

فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن چھپانا تھا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن چھپانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن سے پاکستان کو 190 ملین پاؤنڈ کی رقم آئی تھی، یہ رقم قومی خزانے میں جمع ہونی تھی لیکن بند لفافے کی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ رقم سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی، اس مجرمانہ فعل کو چھپانے کے لیے 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر حملے کیے گئے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا، تحریک انصاف کی جو خواتین جیلوں میں قید ہیں ان کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں، جیلوں میں تمام افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو ایک نہ ایک دن اپنے گناہوں کا حساب دینا ہوگا، شہزاد اکبر وطن واپس آئیں اور اپنے بھائی کی دیکھ بھال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے