مصدق ملک

جو لوگ کہہ رہے ہیں روسی تیل کا فائدہ نہیں تو ماضی میں کیوں روسی تیل کی بات کیا کرتے تھے؟ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں، جو لوگ کہہ رہے ہیں روسی تیل کا فائدہ نہیں تو ماضی میں کیوں روسی تیل کی بات کیا کرتے تھے؟ روسی تیل سستا نہیں تھا تو لانے کے اعلانات کیوں کر رہے تھے؟

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس میں تقریباً 8 اقسام کے خام تیل دستیاب ہیں، ہم روس سے یورول خام تیل لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ریفائنریز لائٹ عربین خام تیل ریفائن کرنے کیلئے ڈیزائن ہیں، عربین لائٹ خام تیل کے ساتھ 30 سے 35 فیصد تک یورول کو ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس آئل کی پروڈکشن بڑھ جائے گی۔ ہم نے جو کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہمارا فائدہ بہت اہم ہے، کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا، جس کرنسی میں بھی ہمارے پاس لیکوڈیٹی ہو گی اس میں ادائیگی کریں گے، ابتدائی طور پر سرکاری ریفائنریز کو روسی تیل فراہم کر رہے ہیں، بعد میں نجی ریفائنریز بھی لینا چاہیں تو لے سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے