بلوچستان اسمبلی

قومی اور سندھ کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی

کوئٹہ (پاک صحافت) قومی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے بعد اب نگران وزیراعلی کیلئے 4 ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت نگران وزیراعلی کیلئے جمعیت علما اسلام کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب سے رکن صوبائی حمل کلمتی کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیے گئے ہیں جب کہ سابق بیورو کریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔

نگران وزیراعلی کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے