عالمی برادری دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد، مودی کو لگام ڈالے

عالمی برادری دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد، مودی کو لگام ڈالے :ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(پاک صحافت) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدییق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن برقرار نہیں ہو سکتا، عالمی برادری عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے اور دنیا کے بڑے دہشتگرد مودی کو لگام ڈالے۔

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں کرسکتا-پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مزید پڑھیں: پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکرینگے، شاہ محمود قریشی

ان کا کہناتھا کہ  حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی ہے۔پاکستان سفارتی اور اخلاقی سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت ریاستی جبروتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا،خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوںکی روشنی میں فوری حل ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی ہم سب کا مشترکہ خواب ہے اور اس کی تعبیر ہم حاصل کر کے رہیں گے،جس انداز سے کشمیری بھائی قربانیاں دے رہے ہیں وہ دنیا کے سامنے ہے ،افسوس دنیا اس معاملے پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے ،بھارت نہتے کشمیریوں پر جو ظلم ڈھا رہاہے اس سے ان کے ارادے اورمضبوط ہوں گے اور کشمیری رہنما اپنا حق لے کر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے