فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

تٖفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کر دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے