سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ دو آڈیوز سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ دو آڈیوز سامنے آ گئیں۔ ایک آڈیو لیک میں نجم ثاقب پی ٹی آئی کے پی پی 137 کے ٹکٹ کے امیدار ابوزر چدھڑ سے مبینہ گفتگو کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری آڈیو لیک میں نجم ثاقب میاں عزیر سے بات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوزر چدھڑ نے کہا کہ آپ کی ایفرٹس سب رنگ لے آئی ہیں۔ نجم ثاقب کہتے ہیں کہ مجھے انفارمیشن آگئی ہے۔ ابوزر چدھڑ نے کہا کہ اچھا سر۔ نجم ثاقب کہتے ہیں کہ اب بتائیں اب کرنا کیا ہے۔ ابوزر چدھڑ نے کہا کہ ابھی ٹکٹ چھپوارہے ہیں ناں، چھاپ دیں اس میں دیر نہ کریں ٹائم تھوڑا ہے۔ ثاقب نثار کے بیٹے نے کہا کہ بس بابا کو ملنے آجانا شکریہ ادا کرنے کے لیے اور کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ دوسری آڈیو لیک میں نجم ثاقب میاں عزیر سے بات کر رہے ہیں۔ نجم ثاقب نے کہا کہ واٹس ایپ دیکھو۔ میاں عزیر نے سوال کیا کہ ہاں یہ ابوزر نے بھیج ہے تمہیں؟ نجم ثاقب نے کہا کہ یار میں بھی وکیل ہوں۔ میاں عزیر پھر سوال کیا کہ نہیں یہ، ابوزر نے بھیجی ہے تمیں یا ڈائریکٹ آئی ہے؟ نجم ثاقب نے جواب دیا کہ مجھے ڈائریکٹ بھی آسکتی ہے ضروری تو نہیں ابوزر ہی بھیجے ہر چیز۔

جس پر میاں عزیر نے کہا کہ اس کے اوپر سے آؤں؟ نجم ثاقب کا کہنا ہے کہ آنا ہے تو آ جاؤ ویسے مجھے تو اسی نے بھیجی ہے۔ میاں عزیر نے کہا کہ اچھا۔ مبینہ آڈیو میں نجم ثاقب کہتے ہیں کہ تو کام کس نے کرایا ہے؟۔۔۔ کسی اور نے تو نہیں کرایا۔ میاں عزیر نے کہا کہ بس گڈ ہو گیا ہے۔ نجم ثاقب نے سوال کیا کہ تو کیا سین ہے؟ میاں عزیر نے کہا کہ کر لیتا ہوں بات ناں، اوکے۔ نجم ثاقب نے کہا کہ کیا مطلب بات کر لیتا ہوں، ڈیسائیڈڈ تھا۔

میاں عزیز نے کہا کہ فون کر کے بات کر لوں کہ بھیج دو سامان مجھے، بھائی جان زبان ہوئی ہے میں کوئی ۔۔۔۔ نہیں ہوں۔ نجم ثاقب نے کہا کہ تم ۔۔۔۔ ہوجاؤ، میرے لیے ۔۔۔ ہو جاؤ، ورنہ میں تم سے بات ہی نہیں کروں گا، چلو او کے میں کرتا ہوں، میں ورنہ ڈائریکٹ ہو جاؤں گا اور تو کچھ نہیں کر سکتا۔ میاں عزیر نے کہا کہ کہہ دو یہ زیادہ بہتر ہے۔  نجم ثاقب کہتے ہیں کہ وہ دفتر آرہا ہے میرے پاس، جمع کرا کے میرے پاس، تم نے آنا ہے تو تم بھی آجاؤ۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے