شاہد خاقان

عمران خان قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثرانداز ہونے کے لیے آنا چاہتے تھے، تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ الزامات کیا ہیں، نیب کو ختم کر کے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو آدمی دوسروں کا احساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو، نیب کو ختم کریں، اس ادارے نے ملک کے نظام کو مفلوج کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے