شہباز شریف

موسم گرما میں بجلی صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں بجلی کی ترسیل کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے ملاقات کی اور انہیں پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے