غیرملکی

یکم جنوری سے پاکستان میں مقیم غیرملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت داخلہ نے یکم جنوری سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے دی جانے والی ایمنسٹی سیکیم 31 دسمبر کو ختم ہوجائے گی۔ اس سلسلے میں ایمنسٹی اسکیم ختم کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا ایگزٹ پرمٹ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا۔ ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے 29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے اسکیم جاری کی تھی۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کے لیے بھاری جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے