ریحام خان

ریحام خان نے نئے پاکستان کو بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور  پاکستانی نژاد برطانوی براڈ کاسٹر ریحام خان نے اپنی گاڑی پر فائرنگ اور گاڑی چھن جانے پر وزیر اعظم عمران خان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست میں خوش آمدید۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ قریبی رشتہ دار کی شادی سے واپسی پر میری کار پر فائرنگ کی گئی، 2  موٹر سائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر  میری  گاڑی بھی چھین لی۔ خیال رہے کہ ریحام خان نے اس واقعے پر وزیر اعظم عمران خان کو سخت آڑے ہاتھوں لیا۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ گاڑی میں اس کے  پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ بعد ازاں ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کے لیے ناراض اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے