سعید غنی

پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے، بات چیت کا راستہ بند نہیں کریں گے۔ سعید غنی

لاڑکانہ (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہے جو باہمی گفتگو اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا راستہ بند نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے اور ماضی میں محترمہ نے کہا تھا کہ بات چیت کا راستہ بند نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن اگر ایم کیو ایم الگ صوبے اور لسانیت کی بات کرے گی تو کیسے بات ہو گی؟

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم صوبے کے عوام کو لڑانا چاہے گی تو ایسے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی ہے۔ پیٹرول اور گیس بحران پر ایم کیو ایم چپ رہی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی کا اجلاس اہم صحیح لیکن اس بار برسی پر نہیں ہو رہا ہے، مردم شماری شفاف ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے