مریم نواز

نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں پر مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے تیاریوں کے معاملات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی زیرِ صدارت ن لیگ لاہور کی تنظیموں کے مشاورتی اجلاس میں مختلف تنظیموں کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات  کے مطابق مریم نواز نے پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کردیا، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بار نواز شریف کو ’پلس‘ کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن بھی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گی جہاں ان کے ایک ہفتے قیام کا امکان ہے۔ وہ نواز شریف سے ملاقات اور ان کی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیراعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے