عظمی بخاری

حسان خاور چاپلوسی میں فیاض چوہان اورشہبازگل کو بھی پیچھے چھوڑنے کے ریس میں لگے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے  ترجمان حسان خاور کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  کہ حسان خاور چاپلوسی اور تابعداری میں فیاض چوہان، شہباز گل اور فردوس عاشق کو بھی پیچھے چھوڑنے کے ریس میں لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مسٹر پرچی ترجمان آپکی کارکردگی صرف خاموش سائیں بزدار کی چاپلوسی کرنا ہے۔ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ اگر اس حکومت سے نوازشریف اور شہبازشریف کا ذکر نکال دیں تو یہ سڑک پر آجائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ جنم جنم لوٹے اور ہر بوٹ میں فٹ آنے والے لوگ ہمیں ڈیل یا ڈھیل کا درس نہ دیں۔ عمران خان نے ڈیل کرکے حکومت لی اب جیل کے خوف نئی ڈیل کےلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں۔ آنے والا وقت صرف مسلم لیگ(ن) اور میاں نوازشریف کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے