کویت ہوائی اڈا

ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر کویت نے عائد کی سفر پر پابندی

پاک صحافت کویت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے  والے کویتی شہریوں، ان کے خونی رشتہ داروں اور گھریلو ملازمین پر بیرون مملکت سفر پر پابندی لگائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی کابینہ نے پیر کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ  پابندی پر 22 مئی 2021 سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ اس سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جن کے لیے ویکسین لینا ضروری نہیں ہے۔
کویتی کابینہ نےغیرملکیوں کے کویت آنے پر پابندی میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
کویتی کابینہ نے بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین لگوانے والوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔
ایسے شہری جنہوں نے دو خوراکیں لیں اور دوسری خوراک پر دو ہفتے سے زیادہ گزر گئے۔ وہ شہری جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہو اور پانچ ہفتے سے زیادہ گزر گئے ہوں۔
وہ شہری جو کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوئے اور ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہوں اور انہیں دو ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صہیونی فوج میں مستعفی ہونے کا ڈومینو

پاک صحافت صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے