شیری رحمان

روپے کی قدر میں مسلسل کمی، شیری رحمان کی حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے روپے کی قدر میں مسلسل کمی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار کے تحت ناکام معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں روپیہ اب ڈالر کے مقابلے میں 178.15 پر کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئر پر روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے متعلق ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کو روپے کی گرتی قدر کا ذمہ دار قرار دے دیا۔  شیری رحمان نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ روپے کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ پاکستانی کرنسی کی روزانہ ریکارڈ توڑ قدر میں کمی معمول بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی کی نائب صدر شیری رحمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پچھلے تین سالوں میں 55 روپے اور صرف مالی سال 2020 میں 22 روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ   وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کرکے اپنی آئینی ذمےداری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے،۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے