سعید غنی

سیلاب کی تباہی اتنی زیادہ ہے کہ ہم تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب کی تباہی اتنی زیادہ ہے کہ ہم تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے، تمام جماعتوں کو مل کر متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شدید بارشوں کے بعد ڈینگی اور دیگر وبائی امراض پھیلے ہوئے ہیں، ڈینگی کے لیے اسپرے ہورہا ہے لیکن بڑے پیمانے پر نہیں ہوا، ایک مرتبہ اسپرے کرنے سے ڈینگی مچھر ختم نہیں ہوتا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے بہت نقصان ہوا لیکن سندھ سے صورتحال بہتر ہے، بارش اور سیلاب کے باعث الیکشن ملتوی کئیے لیکن ہم بلدیاتی الیکشن کے لئے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے پولیس فورس دیگر اضلاع سے آنی تھی صورتحال بہتر ہوئی تو فوری الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے