فیصل کریم کنڈی

وزیراعلی کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے، مخصوص نشستوں پر حلف کے لیے اجلاس نہیں بلایا جا رہا، علی امین گنڈاپور اچھے بچے کی طرح وزیراعظم کے سامنے پیش ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے اور فیڈریشن میں اچھے تعلقات ہوں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا، سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کامیاب ہوگا، ابھی ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں مگر سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل پورا ہوجائے گا، ابھی بجٹ آنا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے مگر کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بار بار افغانستان کو پیغام دیا کہ آپ کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور اب ہم اسے اور نہیں برداشت کرسکتے، ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنی سرزمین ہمارے دشمنوں کے حوالے کرے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے