شہباز شریف

حکومت سے کہتا ہوں کہ عوام کی آواز سنیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گوادر میں جاری احتجاجی دھرنے سے متعلق بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اور بلوچستان حکومت کو خبرداری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت سے کہتا ہوں کہ عوام کی آواز سنیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گوادر کے ماہیگروں اور احتجاج میں شریک تمام شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا  کہ گوادر میں جاری احتجاج ہمارے ملک میں ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے۔ عوام کے جائز مطالبات کو فوری طور پر پورا کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ لوگوں کی ملکیت اور قیادت میں، یہ آئین پاکستان کے ذریعے ضمانت دیے گئے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں ایک اہم واقعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں حکومت سے کہتا ہوں کہ عوام کی آواز سنیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے!

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے