مصدق ملک

روس سے رواں ماہ تیل کی درآمد شروع ہوجائے گی۔ وزیر پٹرولیم

کراچی (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے رواں ماہ تیل کی درآمد شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کراچی چیمبر میں تاجروں و صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے ملکی ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اور اس برس بھی موسم سرما میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا۔ کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا گیا ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں صارفین کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جاسکے۔ اس سلسلے میں ہماری گورنر سندھ سے بھی بات ہوئی ہے، تاہم میں گورنر سندھ سے درخواست کروں گا کہ بل ضرور جمع کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات آئی ہیں، چھوٹی صنعتوں کے بھی بجلی کے نرخوں پر اعتراضات ہیں، کراچی میں انفرا اسٹریکچر نہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں، ہمارے پاس گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں اور چوبیس گھنٹے گیس فراہمی ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے