کاروائی

الخلیل میں کارروائیاں مسجد اقصیٰ میں ہونے والے جرائم کا جواب ہیں: فلسطینی

پاک صحافت فلسطین کی جہاد اسلامی اور حماس تحریکوں نے الخلیل میں کئے گئے شہادت آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن مسجد الاقصی میں نمازیوں پر صیہونی حملے کا جواب ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے اتوار کی صبح باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ بیت عمر کے علاقے میں فلسطینیوں کی کارروائی میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح صہیونی فوجیوں نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی ڈرائیور کی حرکت بیت لحم اور الخلیل کے درمیان راستے میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک جیپ الٹ گئی۔

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی اس کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ڈرائیور فلسطینی اتھارٹی کا سیکیورٹی اہلکار تھا۔ اسی طرح عبرانی زبان کے میڈیا نے بتایا کہ صہیونی فوجی نے ایک فلسطینی ڈرائیور کو سر میں گولی مار دی جس سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر فلسطین کی تحریک حماس نے اپنی ریلیز میں تاکید کی ہے کہ الخلیل کے شمال میں کی جانے والی کارروائی صہیونی حملوں اور مسجد الاقصی میں نمازیوں کے خلاف جرائم کا فطری ردعمل ہے۔ جہاد اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بیت عمر میں ہونے والی کارروائی کو بابرکت اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تجاوزات کے حملوں اور جرائم کے خلاف فطری ردعمل سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کیا تھا لیکن ایک فلسطینی فوجی نے اس خاتون کو صیہونی فوجیوں کے حملوں سے بچانا چاہا کہ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی فوجی کو گولی مار کر شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے