شاہد خاقان عباسی

جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ نے اپنی ساکھ کو خود بحال کرنا ہے جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ عدالتیں سوموٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کہ کیسز کی شنوائی ہو۔ ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں اور یہاں کیس کوئی جانتا نہیں۔ اب تک 4 ججز تبدیل ہوچکے ہیں لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے