عثمان بزدار

عثمان بزدار کی وزارت خطرے میں، خطرے کی گھنٹی بج چکی

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلی پنجاب عچمان بزدار کی وزارت خطرے میں پڑ گئی، انہیں کسی بھی وقت عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق  عمران خان نے عثمان بزدار کو آخری وارننگ جاری کردی ہے، ممکنہ کاکردگی نہ دکھانے کی صورت میں انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کابینہ ذرائع کے مطابق کارکردگی دکھانے کے معاملے میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صرف  چند ماہ کا وقت دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایک اہم وزیر نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں ہر شخص ماسوائے وزیراعظم یہ سمجھتا ہے کہ بزدار کو ایک ایسی ذمہ داری دیدی گئی ہے جو ان کی صلاحیت و استعداد سے بڑی ہے۔ ذریعے نے کہا کہ اگر آپ وزیراعظم کے چپڑاسی سے بھی پوچھیں گے تو وہ آپ کو بتائے گا کہ بزدار غلط انتخاب ہیں۔ خیال رہے کہ ن لیگ نے بھی پارٹی ارکان کے عثمان بزدار پر تنقید کرنے سے روک دیا ہے کیوں کہ نون لیگی قیادت جانتی ہے کہ جب تک پنجاب میں بزدار کی حکمرانی ہے اس وقت تک نون لیگ کو فائدہ ہوتا رہے گا اور پی ٹی آئی کو دھچکا لگتا رہے گا۔

واضح رہے کہ جب  کابینہ ذرائع  سے پوچھا گیا کہ ماضی میں بھی بزدار کی تبدیلی کی خبریں غلط ثابت ہوئی تھیں اور ہر مرتبہ عمران خان عوام کے سامنے آ کر بزدار کی حمایت کر چکے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بزدار کو آخری وارننگ دیدی گئی ہے اور ان کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے بجٹ تک کا وقت ہے۔ ذریعے نے کہا کہ وارننگ ملنے کے بعد سے کم از کم میڈیا کی حد تک بزدار سرگرم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے