ملک فتح کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جلد ہی سعودی دہشت گرد اتحاد کو ملک سے نکال پھینکیں گے: محمد علی الحوثی

ملک فتح کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جلد ہی سعودی دہشت گرد اتحاد کو ملک سے نکال پھینکیں گے: محمد علی الحوثی

یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک، فتح کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ہم عنقریب سعودی عرب کے دہشت گرد اتحاد کو ملک سے نکال باہر پھینکیں گے۔

یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اب یمن، کامیابی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اب پوری طرح سے سعودی اتحاد پر مسلط ہو چکا ہے اور یہ دہشت گرد اتحاد بہت جلد ذلت آمیز شکست کے بعد اس ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوگا۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ نے محمد علی الحوثی نے اتوار کو بتایا کہ سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمن نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہیں کی وجہ سے یورپی میڈیا، سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

محمد الحوثی نے کہا کہ یورپی میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی راڈار فیل ہو چکے ہيں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب فرانسیسی سسٹم کی خریداری کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران جیزان، عسیر اور مآرب صوبوں میں سعودی اتحاد کے کچھ جاسوسی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے