بلاول بھٹو

چین کیساتھ اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد میں اقتصادی روابط کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے پاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ جس میں دو طرفہ علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک، تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تجارت کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد میں اقتصادی روابط کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے