مسلم لیگ ن

ن لیگ کیجانب سے پیکا آرڈیننس ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے پیکا آرڈیننس کو انسانی حقوق اور آزادی بیان کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور لیگی رہنما سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی طرف سے پیکا آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے میڈیا، اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون کو چیلنج کرنے کے لئے پٹیشن تیار کر لی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن  نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے علاوہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سمیت حکومتی اتحادی جماعتیں بھی پیکا آرڈیننس کی مخالفت کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے