راجہ پرویز اشرف

فلسطین پر جوہری حملے کی دھمکی اسرائیل کی سفاکانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ فلسطین پر جوہری حملے کی دھمکی اسرائیل کی سفاکانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی جنگی جنون اور اسرائیلی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسرائیلی وزیر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اسرائیل کی سفاکانہ ذہنیت اور جنگی جنون کا عکاس ہے، اسرائیل طاقت کے اسی نشے میں غزہ پر اندھا دھند بمباری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینی شہری بالخصوص معصوم بچے، خواتین اور بزرگ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں، عالمی طاقتوں کو اسرائیل کے پاگل پن اور جنگی جنون کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے