میاں افتخار حسین

موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے، میاں افتخار

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پی ٹی آئی کو کرپٹ ترین حکومت قرار دے دیا۔ میاں افتخار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاريخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکمرانوں کی طرز حکمرانی کا پردہ چاک کرچکی ہے، کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے کو ایوارڈز سےنوازنا سمجھ بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف اے این پی ہر قسم کے آئینی اقدامات کی حمایت کرے گی، اے این پی جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اے این پی روزاول سے اس جعلی حکومت کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے اور ملک میں نئے سرے سے شفاف انتخابات کا انعقاد کروایا جائے، بلوچستان سے لے کر خیبر پختونخوا تک پورے ملک میں دہشتگرد تنظيمیں منظم ہوچکی ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور نااہلی ہے، عوام ان نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے