مولانا فضل الرحمن

فلسطین میں مذہبی، انسانی اصولوں کی نفی ہورہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں مذہبی، انسانی اصولوں کی نفی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر سرپرستی میں رابطہ عالمی اسلامی کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا اور مسلم اُمّہ میں مسلکی اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمان اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں، ہمیں فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔ فلسطین میں مذہبی، انسانی اصولوں کی نفی ہورہی ہے، فلسطینیوں کا ساتھ دینا ناگزیر ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں عبدالغفور حیدری، نورالحق قادری، علامہ طاہر اشرفی، عبدالخبیر آزاد، سردار عتیق، سابق نگراں وزیر لئیق احمد اور دیگر شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے