جنرل عاصم منیر

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتی۔ آرمی چیف

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرین پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سرسبز کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہم باصلاحیت قوم ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بحیثیت ادارہ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے دو ہی حالتیں ہیں، جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے، جب خوشی ملتی ہے تو شکر ادا کرتا ہے، مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے۔ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، ہمارے پاس ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے