بلاول

یہ فرعون کی طرح بیٹھ کر آئین کی مرضی کی تشریح کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی قیادت میں سپریم کورٹ نے آئین توڑا،  انہوں نے کہا کہ یہ فرعون کی طرح بیٹھ کر آئین کی مرضی کی تشریح کرتے ہیں، یہ خود کو چیف جسٹس کہلواتے ہیں اور فیصلے لکھتے ہیں تو آئین توڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کے عوام تاریخ میں پہلی بار ایسا جمہوری اور آئینی بحران دیکھا ہے، عوام مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں،کچھ ہمارے اپنے فیصلوں کی وجہ سے ہے، لوگ سابق نالائق وزیراعظم کی وجہ سے بھی مہنگائی اوربےروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ہم نے میثاق جمہوریت کی بدولت این ایف سی ایوارڈ اور خیبرپختونخوا کو شناخت دی، جو بحران پیدا ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جنرل حمید گل اس سلیکٹڈ کو سیاست میں لائے اور جنرل جنرل پاشا نے پروان چڑھایا، پاشا آیا، ظہیر آیا، فیض آیا، سب چلے گئے مگر عمران مستقل موجود ہے۔ ہمارے اتحادی ایک اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بھول جاتے ہیں، افتخار چوہدری نے اس ملک پر عدالتی آمریت قائم کی جس کا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا اور ہائبرڈ نظام قائم کرنا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہر جمہوری قدم کے جواب میں ایک غیرجمہوری قدم اٹھایا گیا، جمہوری عدم اعتماد کے جواب میں اسپیکر اور صدر نے آئین توڑا۔ شرافت سے سیاست کرنا چاہتے ہیں مگر آئین ٹوٹنے پر شریف نہیں رہیں گے۔ کسی آمرکے بیٹےکا جمہوریت میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہو سکتا، اگر نیوٹرل واقعی نیوٹرل ہیں تو پھر ایسے لوگوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے