راولپنڈی کی 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 336 غیر قانونی قرار

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی شہر کی 336 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی  سیف انور جپہ کے مطابق راولپنڈی میں 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز  آپریٹ کر رہی ہیں جن میں سے 336 غیر قانونی ہیں جبکہ 79 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی  سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں صرف 69 ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے اور  40کے قریب غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 8 مالکان کو گرفتارکیاگیا، غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی سوشل میڈیا پر تشہیر روکنےکے لیے بھی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے۔ ڈی جی کا مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف آپریشن کےدوران 80 مقدمات درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے