نگراں وزیرِ اعظم کی برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کوپ 28 میں شرکت

دبئی (پاک صحافت) دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی بھی ایک ساتھ کانفرنس ہال پہنچے۔ علاوہ ازیں دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں۔

واضح رہے کہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دُگنا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے