گوگل

خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

کراچی (پاک صحافت) گوگل معلومات کی دستیابی کے حوالے سے  بے انتہا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، لیکن  وہیں اس پر موجود کچھ معلومات ایسی بھی ہیں جن سے ماہرین دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہیں گوگل پر تلاش کرنا نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ پہلے نمبر پر کھٹمل کے بارے میں گوگل پر سرچ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق گھر میں کھٹمل ہوجائیں تو لوگ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ہر طریقہ آزماتے ہیں، اور بعض اوقات ان طریقوں کی تلاش میں گوگل کا سہارا بھی لیتے ہیں۔ لیکن گوگل پر بیڈ بگز (کھٹمل) کو سرچ کرنا آپ کو وہم میں مبتلا کرسکتا ہے۔ گوگل پر موجود معلومات لوگوں کو اس بات پر بھی قائل کرسکتی ہے کہ 6 ٹانگوں والا یہ کیڑا آپ کے بستر میں چھپا ہوا ہے، چاہے ایسا نہ بھی ہو۔

اکثر ریستورانوں کی ناقص کارکردگی کے باعث کھانوں میں کچھ ایسی چیزیں نکل آتی ہیں کہ دیکھ کر ہمیشہ کے لیے دل اچاٹ ہوجائے۔ اگر آپ ان چیزوں سے جڑے واقعات کو پڑھیں تو آئندہ باہر کھانے کا سوچیں گے بھی نہیں۔ اگر آپ کسی زبان کو سمجھنے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں تو اس سے گریز کریں کیونکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کے جملے کا مطلب بالکل بدل جائے گا۔ انٹرنیٹ پر بے شمار جعلی اینٹی وائرس ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئرز موجود ہیں، اگر آپ کسی مستند ایپ یا سافٹ وئیر کی تلاش میں ہیں تو زیادہ امکان یہی ہوگا کہ اس کوشش میں آپ میل ویئر یا وائرسز انسٹال کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے