زلزلہ

بلوچستان کے ضلع آواران میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع آواران میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران اس علاقے میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔ اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جبکہ 599 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے