ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کے وہ بہترین فیچرز، جن سے شاید آپ بھی واقف نہ ہوں

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کو روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر نوجوانوں میں یہ ایپ بہت زیادہ مقبول ہے۔ مگر حیران کن طور پر ٹک ٹاک کے بیشتر صارفین اس کے چند ایسے فیچرز سے واقف ہی نہیں جو اس ایپ میں چھپے ہوئے ہیں۔ جی ہاں واقعی ٹک ٹاک کی چند ٹِرکس ایسی ہیں جو اس ایپ کا استعمال بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ طویل ٹک ٹاک ویڈیوز کو تیزی سے دیکھنے کا آسان طریقہ بھی ایپ میں چھپا ہوا ہے؟آپ کسی ویڈیو کو معمول کی رفتار سے دوگنا تیزی سے دیکھ سکتے ہیں، بس اپنی انگلی کو فون کی اسکرین کے بائیں جانب دبا کر رکھیں۔تیز کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ویڈیوز کی رفتار کو سست بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک انگلی کو اسکرین پر کسی بھی جگہ دبا کر رکھیں جس سے پوپ اپ مینیو سامنے آئے گا، جس کے اوپر پلے بیک اسپیڈ آپشنز موجود ہوں گے، جس سے آپ ویڈیو کو معمول سے 50 فیصد کم اسپیڈ سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ٹک ٹاک ویڈیو پر لائیکس، کمنٹس، فیورٹس اور دیگر بٹن دیکھنا پسند نہیں کرتے تو انہیں ہٹانا ممکن ہے۔ اسکرین کو دبا کر رکھنے پر ایک مینیو نظر آئے گا جس میں سے کلیئر موڈ کا انتخاب کریں، جس کے بعد ویڈیوز پر کوئی بٹن نظر نہیں آئے گا۔اگر آپ ٹک ٹاک ویڈیوز کو دیگر ایپس میں کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسا بھی ممکن ہے۔ ویڈیو پر اسکرین کو دبا کر رکھیں تو پوپ اپ مینیو نظر آئے گا جس میں سے پکچر ان پکچر موڈ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک میں آٹو اسکرول اور واچ ہسٹری جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے