میسنجر

میسنجر میں نئے کارآمد فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  چیٹنگ کی مقبول ایپ اور فیس بک کی ملکیت میسنجر میں نئے کارآمد فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے،  کمپنی کے مطابق فیس بک میسنجر میں اب صارفین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے اپنی وائس اور ویڈیو کالز کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا آپشن چیٹ میسجز کے لیے تو 2016 سے دستیاب ہے مگر اب جاکر یہ سہولت وائس اور ویڈیو کالز کے لیے متعارف کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگر صارف اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو میسنجر کالز کے لیے ٹرن آن کرتا ہے تو کوئی بھی بشمول فیس بک کالز کو دیکھ یا سن نہیں سکے گا۔ کمپنی کے مطابق کالز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فیس بک نے ایکسپائرنگ میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، اس فیچر کے تحت پیغامات طے کردہ وقت پر خودبخود ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں اور اب فیس بک نے ٹائمر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 5 سیکنڈز سے 24 گھنٹوں کے وقت کے آپشنز کا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے میسنجر گروپ چیٹس اور گروپس کالز کے لیے بھی جلد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی آزمائش شروع کی جائے گی۔ اسی طرح انسٹاگرام پر بھی میسجز اور کالز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی آزمائش جلد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ انسٹاگرام پر بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن آپشنل فیچر ہوگا اور صارف کو خود اسے ٹرن آن کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے