مراد علی شاہ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ، مراد علی شاہ بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے ہنگامے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی میدان میں آگئے، وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا وہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی چلے ، اپوزیشن سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں ، بجٹ بحث میں اپوزیشن سے کہا کہ وہ بھی بحث کریں ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ ے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونےو الے ہنگامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران تین دن تک اچھے ماحول میں بات ہوتی رہی ، چوتھے روز پتہ نہیں اپوزیشن کو کیا ہوا، جس دن بجٹ پیش کیا گیا اپوزیشن نے شور کیا،ارکان اسمبلی کا کام ہوتا ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام اور اپنی پارٹی کا موقف پیش کریں ۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پانچ جماعتوں میں سے تین جماعتیں اسمبلی میں موجود تھیں ،اے این پی ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی میں موجود تھے ، بجٹ منظور ہونے کے بعد اپوزیشن نے پھر مسائل کھڑے کئے ، اپوزیشن کی طرف سے ایک بھی کٹ موشن نہیں آیا، ساتویں دن بجٹ پا س ہو گیا پھر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے